آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ویمنز ٹی 20 رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ویمنز بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کی تھالیا میک گراکا دوسرا  نمبر اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرےنمبر پر آگئی ہیں۔

ویمنز بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کی دیپتی شرما دوسرے اور پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

باؤلنگ میں نشرہ سندھو کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ایمیلا کردوسرے اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر تیسرے نمبر ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈاررینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔