ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65932 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63480 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2810 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.4 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2641 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32650 بیرل، پی پی ایل 9664 بیرل، پی اوایل 4273 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار964 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار644 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 506 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 46 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار739 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ اس طرح ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔