شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چند روز بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے اور  ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان قومی ٹیم کے نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس شاداب خان کا آپشن بھی موجود ہے۔