بابراعظم نے آج سنچری کی اور میچ جتوایا تو والد کی مرسڈیذ انہیں دے دونگی: کپتان کی مداح کا اعلان

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی برطانوی فین نے  انہیں آج انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے پر  والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔

برمنگھم میں موجود برٹش پاکستانی لڑکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت کے ارمان بارش میں بہہ گئے جس کے بعد ساری امیدیں آج برمنگھم میں ہونے والے میچ سے جڑ گئی ہیں۔

مداح کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی سپورٹ کیلئے تیار ہیں، ہماری نظریں ٹیم پر ہیں اورپاکستانی ٹیم کی نظریں جیت پر ہونی چاہئیں، کیا آپ جیت کیلئے تیارہیں۔

بابراعظم کی مداح لڑکی نے کہا کہ کپتان نے آج انگلینڈ کے خلاف سنچری اور پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تو اپنے والد کی مرسڈیز  کپتان کو تحفے میں دوں گی۔

مداح لڑکی نے بابراعظم سے درخواست کی کہ آج کے میچ میں آپ ہمارا مان ٹوٹنے مت دیجیے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا تاہم آج اس سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔