بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ڈھاکا:  بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دیشی ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کے لیے کل پیر 12 اگست کو پاکستان روانہ ہوگی۔

بنگلا دیشی کھلاڑی 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔

بنگلا دیشی اسکواڈ:

نجم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد، سید خالد احمد