وطن عزیز میں آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ وہ افراد جنہیں وی وی آئی پیز کہا جاتا ہے جب اپنے پروٹوکول کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنی سرکاری کار میں جاتے ہیں تو ٹریفک پولیس والوں پر جیسے آفت آ جاتی ہے ان سڑکوں پر عام آدمیوں کی آ مد و رفت بند کر دی جاتی کہ جن پر وی وی آئی پیز کے قافلے نے گزرنا ہوتا ہے پولیس اپنی زبان میں اس عمل کو روٹ لگانا کہتی ہے یہ چند برس پہلے کی بات ہے ڈیوڈ کیمرون انگلستان کے وزیراعظم تھے وہ روزانہ اپنے دفتر کا کام نمٹانے کے بعد ہاؤس آف کامنز جایا کرتے جو ان کے دفتر سے تقریباً پندرہ منٹ کے فاصلے پر واقع تھا ایک دن انہوں نے لندن کے پولیس کمشنر کو بلا کر کہا کہ اگر اس وقت عام پبلک کے واسطے اس سڑک پر پانچ منٹ کے لئے ٹریفک بند کر دی جائے کہ جب میں ہاؤس آف کامنز جا رہا ہوتاہوں تو بہتر ہو گا کیونکہ اس وقت اس سڑک پر رش کی وجہ سے میں دس منٹ لیٹ ہو جاتا ہوں اس پر پولیس کے کمشنر نے ان سے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس سے خلقت خدا کو تکلیف ہو گی بہتر ہے کہ آپ دس منٹ پہلے اپنے دفتر سے ہاؤس آف کامنز کے لئے روانہ ہو جایا کریں۔ اس کے بعد یہ بات آئی گئی ہو گئی۔اب آپ ذرا سوچیں کہ کیا اس قسم کا جواب اس ملک کی پولیس کا سربراہ اپنے حکمران کو دینے کا سوچ بھی سکتا ہے‘ اسی خاصیت کی وجہ سے انگلستان کو جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے‘وطن عزیز میں اس قسم کا جواب اگر کوئی انتظامیہ کا افسر اپنے حکمران کو دے تو اس کی فورا پیٹی اتروا کر اسے لائن حاضر کر دیا جاتا ہے۔ اب آتے ہیں کھیلوں کی طرف‘ سکواش بڑی سخت گیم ہے جس کے کھلاڑی عام طور پر 25 سال کی عمر کے بعد کسی عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں جسمانی طور پر حصہ لینے کے قابل نہیں رہتے‘پر پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپئین ہاشم خان دنیائے سکواش کے واحد کھلاڑی تھے جو 44سال کی عمر تک عالمی سطح کے ٹورنامنٹ جیتتے رہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
دوسری جنگ عظیم اور ہٹلر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کنفیڈریشن کا قیام وقت کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اقوام متحدہ کی ذمہ داریاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم عالمی اور قومی امور پرایک نظر غائر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ٹرمپ کی عجلت پسندی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بہترین سے بہترین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لاس اینجلس آتشزدگی تاحال جاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
رمضان کا مہینہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بدلتے حالات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لارنس آف عریبیہ اور میرانشاہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ