"سالگرہ پر رس گلہ کاٹنا پڑتا تھا": پرینیتی کا غربت کے دنوں کا انکشاف

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے بچپن کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے غربت کے مشکل حالات کا انکشاف کیا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے والدین کے پاس سالگرہ کے لیے کیک خریدنے تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے، اس لیے وہ رس گلہ یا رس ملائی کا ایک ٹکڑا کاٹ کر خوشی مناتے تھے۔

پرینیتی نے مزید بتایا کہ ان کے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے، جو انہیں اور ان کے بھائی کو ہر سال بزنس کلاس میں سفر کرا کے اپنے پاس بلاتے تھے، جہاں وہ دو ماہ تک ایک شاندار زندگی گزارتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امیری اور غریبی کے ان تجربات کی بدولت وہ کسی بھی ماحول میں گھل مل جانے اور ہر قسم کی صورتحال کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا جلد ہی نیٹ فلکس کی ایک سنسنی خیز سیریز میں جلوہ گر ہوں گی، جس کے ہدایتکار رنسل ڈی سلوا ہیں۔