سیالکوٹ میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

سیالکوٹ میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھنے لگے، چند روز کے دوران مختلف علاقوں سے پانچ بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تاہم، پولیس تاحال مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 6 فروری سے 21 فروری کے درمیان پانچ لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں، جن میں تھانہ سیالکوٹ چھاؤنی اور تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود شامل ہیں۔

عوام نے پولیس اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان درندہ صفت مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔