اسلام آباد: پیشہ ور بھکاریوں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیا ہدف بنا لیا، وزیٹرز کا بھیس بدل کر آنے والے گداگر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تنگ کرنے لگے۔
ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا اور انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے باہر خواتین گداگروں کی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے، جو مسافروں اور ان کے اہلخانہ سے زبردستی بھیک مانگنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ویجلنس ٹیمیں گداگروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں اور انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 30 سے زائد پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، تاہم ان کی بڑھتی ہوئی تعداد اب بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔