کیا آپ روزانہ دہی کھانےکے یہ حیران کن فائدے جانتے ہیں؟

لاہور: اگر آپ روزانہ دہی کھانے کے عادی ہیں تو یہ خوش خبری آپ کے لیے ہے، کیونکہ دہی اور خمیر شدہ دیگر غذائیں دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک تازہ طبی تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال ڈپریشن، تناؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل "NPJ Mental Health Research" میں شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دہی، پنیر اور پروبائیوٹک سپلیمنٹس میں موجود مفید بیکٹیریا جیسے Lactobacillus اور Bifidobacterium دماغی کیمیکل کے توازن کو بہتر بناتے ہیں۔

تحقیق کے دوران صحت مند نوجوان افراد کو ایک ماہ تک پروبائیوٹک سپلیمنٹس دیے گئے اور ان کے مزاج اور جذبات کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی گئی۔ صرف دو ہفتوں کے اندر ان افراد میں منفی احساسات میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ placebo گروپ میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔

ماہرین نے بتایا کہ پروبائیوٹکس کے استعمال سے منفی جذبات کم ہوتے ہیں، جبکہ antidepressant ادویات مثبت جذبات کو بھی دباتی ہیں۔ اس لیے پروبائیوٹک غذا کو ایک قدرتی معاون کے طور پر استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔