سائنسدانوں نے پروسٹیٹ کینسر کی جلد اور زیادہ درست تشخیص کے لیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، جو پیشاب میں موجود مخصوص مالیکیولز کی مدد سے اس مرض کی شناخت ممکن بناتا ہے۔
یہ ایک بڑی پیشرفت ہے کیونکہ پروسٹیٹ کینسر مردوں میں ایک جان لیوا بیماری ہے، اور اب تک اس کی ابتدائی تشخیص میں مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔ موجودہ PSA خون ٹیسٹ ہمیشہ قابلِ بھروسا نہیں کیونکہ اس میں کینسر کے علاوہ دوسری بیماریوں کا شبہ بھی ہو سکتا ہے۔
لیکن نئی تحقیق میں ماہرین نے پیشاب میں موجود SPON2، AMACR اور TMEFF2 جیسے مالیکیولز کو دریافت کیا ہے جو کینسر کے واضح اشارے دیتے ہیں۔
یہ تحقیق "کینسر ریسرچ" جرنل میں شائع ہوئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اس سادہ ٹیسٹ کی مدد سے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہو سکے گی۔