کراچی میں سونے کی قیمت میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد، آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے، جہاں قیمت 116 ڈالر کم ہوکر 3338 ڈالر فی اونس ہوگئی۔