پشاور کے تھانہ پھندو کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب سے واپس آنے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔