سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔
اسپورٹس ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی فیصلوں کی پیروی کرتا ہے، اور پاک بھارت کشیدگی کے موجودہ حالات میں ایشیا کپ میں کچھ خاص تبدیلیاں آنے کی امید نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور سری لنکا اس ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں، لیکن اگر حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو وہ پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔
سنیل گواسکر نے یہ بھی تجویز دی کہ بھارت ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات جیسی ٹیموں کے ساتھ سہ ملکی یا چار ملکی سیریز کھیل کر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ختم کر سکتا ہے۔