نریندرا مودی کو آج اپنے کئے دھرے کی سزا مل رہی ہے سکھوں کی کھلم کھلا مخالفت نے بھارتی وزیراعظم کی چولہیں ہلا کر رکھ دی ہیں چین نے بیانگ دہل اعلان کردیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ تھوپی تو وہ پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہوگا ایک زمانہ تھا کہ جب کسی ملک کی بحریہ مضبوط ہوا کرتی تو وہ دنیا پر راج کرتا آج فضائیہ کا زمانہ ہے جہاں تک پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کی بات ہے یہ طے ہے کہ پی اے ایف بھارتی فضائیہ سے بدرجہا آگے ہے اور بھارت کے پاس اس کا کوئی توڑ نہیں ہے‘ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ابتداء ہی میں یکے بعد دیگرے ائر مارشل اصغر خان اور ائرمارشل نور خان کی صورت میں دو ایسے ائر چیفس کہ جنہوں نے پی اے ایف کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کیا جس کے نتیجے میں ہم نے کتنے قابل اور فائٹر ہوا بازاور ائرو ناٹیکل رینجرز پیدا کئے اور دنیا کی ائرفورسز میں پی اے ایف کیلئے ایک اعلیٰ مقام بنایا‘حکومت نے دنیا کو پاک بھارت کے درمیان موجودہ کشمکش کی وجہ بتانے کیلئے اقوام متحدہ کا فوری اجلاس بلانے کا جو مطالبہ کیا تھا وہ ایک صائب اقدام ہے اسکے علاوہ دنیا کے ممالک میں جہاں جہاں ہمارے پریس اتاشی تعینات ہیں وہ وہاں پر میڈیا کے ذریعہ وہاں کے عوام اور حکومتوں کو سندھ طاس منصوبے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وہاں پر آباد مسلم آبادی پر بریریت کے خدوخال سے مکمل طورپر آگاہ کرنے کیلئے متحرک ہو جائیں تاکہ دنیا پر بھارتی حکمرانوں کا اصلی مکرو چہرہ اجاگر ہو سکے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران نے بھی میزائل ٹیکنالوجی میں کافی پیش رفت کرلی ہے جس سے اسرائیل کے اوسان خطا ہو رہے ہیں‘ مشرق وسطیٰ میں اب صرف ایران ہی وہ مسلم ملک رہ گیا ہے کہ جس سے اسرائیل اپنے وجود کیلئے خطرہ تصور کرتا ہے۔مئی کے ماہ میں سخت گرمی اس لئے پڑتی ہے کہ قدرت نے کئی پھلوں کو اس کی حدت سے پکانا ہوتا ہے ہر موسمیاتی تبدیلی کا نیا رنگ دیکھئے کہ اب کی دفعہ وطن عزیز میں ماہ رواں میں جھکڑ چل رہے ہیں بارشوں کا زورہے ابھی ساون نے آ ناہے اور اگر امسال ملک کے شمالی علاقوں میں برف کے تودے گرمی کی حدت سے پگھلے تو سیلاب سے جو تباہ کاری ہوگی اس کے تصور سے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں متعلقہ حکام کو ابھی سے حفظ ما تقدم کے طور پر سیلاب سے ممکنہ نقصانات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات لینے ہوں گے‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے پاک بھارت کے درمیان رواں کشیدگی ختم کرنے کے لئے ثالثی کہ پیشکش ایک راست اقدام ہے کیونکہ اگر اس تنازعے میں ملوث ملک جنگ کا آ پشن اپناتے ہیں تو اس سے جو تباہی ہو گی اس کے تصور سے ہی انسان کانپ اٹھتا ہے‘ امریکہ کو پاک چین دوستی ایک آنکھ نہیں بھاتی اس نے مودی سرکار سے گٹھ جوڑ کر کے اس خطے میں چین کے خلاف ایک محاذ بنانا شروع کر دیاہے‘ پر وہ اس میں منہ کی کھائے گا‘ چین میں کمیونسٹ پارٹی ماؤزے تنگ اور چو این لائی کی زیر قیادت 1949ء میں برسر اقتدار آئی اور تب سے لے کر اب تک چین کی پاکستان سے رغبت میں اضافہ ہی ہوتا گیا‘ایک ایسا دور بھی تھا کہ چین میں باہر دنیا کے لوگ صرف پی آئی اے کے ذریعے ہی جا سکتے تھے کیونکہ کسی اور ائیر لائن کو وہاں جانے کی اجازت ہی نہ تھی‘حتیٰ کہ امریکی صدر نکسن اور امریکہ کے وزیر خارجہ ہنری کسنجر کو بھی چین کادورہ کرنے میں پاکستان کی معاونت درکارہوئی تھی‘ اگر پاکستان چین اور پاکستان امریکہ دوستی کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ حقیقت اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ پاک چین دوستی کا جواب نہیں‘امریکہ مطلب کا یار ہے جب کہ چین کی پاکستان دوستی کسی مصلحت کے کبھی تابع نہیں رہی‘اگر پاکستان نے چین کی دوستی کا دامن نہ چھوڑا تو یقین مانئے وطن عزیز کے دشمن اس کی بقاء کے خلاف جنگ کبھی بھی جیت نہیں سکیں گے۔ امریکہ ہو کہ مشرق وسطیٰ‘ وہ اب اپنے دروازے غیر ملکی تارکین وطن کے واسطے بند کر رہے ہیں کیونکہ ان کی اپنی معیشتوں کا برا حال ہے جن کو اپنے لالے پڑے ہوئے ہیں‘کجا وہ غیر ملکیوں کا بوجھ اٹھائیں جو معاش کی تلاش میں وہاں کا رخ کرتے ہیں‘یہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم جیسے پسماندہ ممالک کے ارباب اقتدار ملک کے اندر منصفانہ معاشی نظام مرتب کریں تاکہ ہماری ورک فورس دربدرہو کر غیر ملکوں کا رخ نہ کرے۔
اشتہار
مقبول خبریں
فرق صاف ظاہر ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
گم گشتہ شہر کی تلاش (حصہ دوم)
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی و عالمی امور
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کی آ بی جارحیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
دنیا کے بدلتے رنگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم عالمی اور قومی ایشوز کا ایک جائزہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
مصنوعی ذہانت کے خدو خال
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ