53 کروڑ فراڈ کیس: اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین عدالت میں پیش

بینک فراڈ کے ایک اہم مقدمے میں، جس کی مالیت 53 کروڑ روپے سے زائد ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مرکزی ملزم عاطف حسین کی غیر حاضری پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔ عاطف حسین نے اپنی بیماری کو حاضری سے استثنیٰ کی وجہ بتایا، جبکہ ان کی اہلیہ اور ماڈل نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت، دفاع کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور ایف آئی اے کو دو نجی فریقین کے درمیان تنازع کی قانونی تحقیق کا اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اور مدعی سے دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔