مایا علی کا سوشل میڈیا پر پاک افواج کے لیے جذباتی پیغام

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی بھرپور جوابی کارروائی نے پوری قوم کو فخر سے سرشار کر دیا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں پاک افواج کی قربانیوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ 10 مئی 2025 کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی، اور امن کی خواہش ہی اصل مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے امن کے قیام کے لیے دعا کی۔
مایا علی کے جذباتی الفاظ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل جیت لیے اور قومی یکجہتی کا پیغام عام کیا۔ واضح رہے کہ 10 مئی کو "آپریشن بنیان مرصوص" کے دوران پاکستان نے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ سمیت بھارت کے کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارت نے پسپائی اختیار کی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
یہ فیصلہ امریکا کی ثالثی سے ہوا، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

‘‘