پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ

 پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔

 پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔

پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔