پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جونیئر اداکارہ کو کپڑے تبدیل کرتے ہوئے مردوں نے دیکھا تھا، جس پر انہوں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹایا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی شوبز میں نئی تھیں، مگر صورتِ حال دیکھ کر خاموش رہنا ممکن نہ تھا۔ بعد میں، انہوں نے متاثرہ اداکارہ کو تسلی دی اور احتیاط برتنے کی نصیحت کی۔