اکیلے بچوں کی پرورش کرنا زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ہے، علیزہ سلطان

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کو ایک کٹھن ذمہ داری قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں علیزہ نے کہا کہ اکیلے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن وہ اپنے اہل خانہ کی حمایت کے بغیر یہ سب نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی بعض اوقات ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جو بہت مشکل ہوتے ہیں، مگر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر قربانی دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب اب اپنے بچوں کو ایک خوشحال زندگی دینا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ علیزہ نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے، اور دونوں کے دو بچے، فاطمہ اور سلطان، ہیں جن کی مشترکہ پرورش جاری ہے۔