لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ناک آؤٹ مرحلے کا اہم میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔
کراچی کنگز نے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے بلے بازوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ لاہور قلندرز کی بولنگ لائن اپ انہیں جلد آؤٹ کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں آگے بڑھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔