سری لنکن کرکٹر انجیلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
37 سالہ سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ جون میں ٹیسٹ فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
میتھیوز، جنہوں نے 2009 میں ڈیبیو کیا تھا، 17 جون کو گال میں بنگلا دیش کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔
وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں دستیاب رہیں گے، حالانکہ انہوں نے گزشتہ جون کے بعد کوئی محدود اوورز کا انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔