بھارت نے شبمن گل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا، وہ 20 جون سے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں قیادت کریں گے.
ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد، بھارتی کرکٹ بورڈ نے جسپریت بومرا پر فوقیت دیتے ہوئے شبمن گل کو قیادت سونپی.
چیف سلیکٹر اجیت اگرکار نے وضاحت کی کہ وہ بومرا پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، تاکہ وہ بطور مین بولر ٹیم کے لیے دستیاب رہیں.