سپریم کورٹ: ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو

سپریم کورٹ نے ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی، جس کا رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جسٹس شفیع صدیقی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں سپریم کورٹ کے جج علی باقر نجفی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ساجد محمود شامل ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عامر نواز رانا کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم کمیٹی کے رکن ہوں گے۔