وٹامن ڈی کے حیرت انگیز فوائد، حیاتیاتی عمر کی رفتار کو سست کرنے میں مدد

طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی حیاتیاتی عمر کی رفتار کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، لیکن یہ واحد حل نہیں ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس کے استعمال سے ٹیلومیئرز کی لمبائی برقرار رہتی ہے، جو ڈی این اے کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

تاہم، عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے کے لیے متوازن غذا، ورزش، نیند اور ذہنی تناؤ کم کرنے جیسے عوامل بھی ضروری ہیں۔