ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فوائد، ماہرین کی تحقیق

طبی ماہرین کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانے کے کئی حیرت انگیز فوائد ہیں، خاص طور پر ورزش کے بعد یہ جسم کو پرسکون اور توانا محسوس کروانے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، چند منٹ تک ٹھنڈے پانی سے لیا گیا شاور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور وائٹ بلڈ سیلز کی پیداوار بڑھا کر نزلہ زکام سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

نیدرلینڈز میں کی گئی تحقیق کے مطابق، 90 دن تک روزانہ 30، 60 یا 90 سیکنڈ تک ٹھنڈے پانی سے نہانے والے افراد 29 فیصد کم بیمار پڑے۔