میک اپ برشز اگر باقاعدگی سے یا درست طریقے سے نہ دھوئے جائیں، تو ان میں خفیہ بیکٹیریا جمع ہو سکتے ہیں۔
یہ بیکٹیریا جلدی مسائل جیسے مہاسے، دانے اور حتیٰ کہ انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ دو گھریلو اجزاء سے بنایا گیا ایک ہوم میڈ پیسٹ اس کام کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پیسٹ کو دیگر صفائی کے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میک اپ برشز کی صفائی کا طریقہ
اس کے لیے آپ کو صرف دو اجزا کی ضرورت ہوگی۔ بیکنگ سوڈا اور واشنگ اپ لیکویڈ۔ ان دونوں اجزاء کو ایک پیالے میں ملا کر پیسٹ بنائیں، پھر اس پیسٹ کو ایک چائے کی چھلنی میں ڈالیں۔
میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے ہر برش کو ایک کے بعد ایک پیسٹ میں ڈبو کر برش کی نرم برسلز کو اچھی طرح سے گھمائیں اور دبا کر صاف کریں۔ اس عمل سے برش میں جمی ہوئی گندگی اور میک اپ کے باقیات نکل آئیں گے۔
بیکنگ سوڈا کی ملائم ابریسیو نوعیت کی وجہ سے یہ برش کی برسلز سے جمی گندگی اور میک اپ کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پیسٹ کے ذریعے برسلز میں موجود میک اپ کی تہہ نرم ہو جاتی ہے، جس سے اسے بعد میں دھونا آسان ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق میک اپ برشز کی صفائی کے لیے یہ پیسٹ بہت مؤثر ہے، اور یہ برسلز میں جمی گندگی کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے میک اپ برشز کو محفوظ اور صاف رکھنا چاہتی ہیں تو یہ سادہ اور قدرتی طریقہ آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف برشز کو صاف کرتا ہے بلکہ جلدی مسائل سے بھی بچاتا ہے