شکارپور میں مسلح حملہ: گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شکارپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سندرانی برادری کے تین افراد سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے. واقعہ لاڑکانہ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی.

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور محمد، نظام سندرانی، آدم سندرانی اور ڈرائیور رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے. پولیس کے مطابق یہ حملہ قبائلی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، کیونکہ سندرانی اور بروہی برادری کے درمیان پرانا تنازعہ چل رہا تھا.

ورثا نے لاشوں کو لاڑکانہ انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا. پولیس نے رپورٹ درج کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے.