بھارت کی سفارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے فنڈنگ کی منظوری دیدی

بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ بھارتی ڈائریکٹر نے اجلاس روکنے کی کوشش کی، مگر پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی منظوری دے دی گئی۔

ورلڈ بینک کے ووٹ سے آئی ایف سی نے فنانسنگ منظور کر لی، جبکہ پاکستانی معیشت میں مثبت پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں۔