پاکستان کی تاریخ کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے کا اعزاز

دنیا پور لودھراں سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ راؤ طلحہ جاوید نے ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گئے ہیں۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک امید افزا مثال ہے کہ لگن اور محنت سے ہر خواب ممکن بنایا جا سکتا ہے۔