پشاور میں غیر معیاری دہی اور پنیر تیار کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔ محکمہ خوراک نے غیر معیاری پنیر اور دہی تیار کر کے شہر بھر کو سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا جبکہ 16قصائیوں کے خلاف گرانفروشوں پر متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کرادیئے۔ 

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر وحید یوسف نے یکہ توت اور دلہ زاک روڈ میں کاروائیاں کرتے ہوئے کیمیکل سے پنیر تیار کرنے اور دلہ زاک روڈ پر غیر معیاری پاؤڈر ملا دہی تیار کرنے پر ڈیلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔