پشاور میں روٹی 15روپے میں فروخت ٗ انتظامیہ خاموش

پشاور۔پشاور کے نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا جبکہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی ہیں  انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت 10روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم خیبر بازار، قصہ خوانی، اشرف روڈ، جی ٹی روڈ، سکند ر پورہ، یکہ توت، نمک منڈی، سرکی، شعبہ بازار، سمیت مختلف تجارتی مراکز میں روٹی دس روپے کی بجائے پندرہ روپے میں فروخت کی جا رہی ہے 

جبکہ روغنی دس سے پندرہ روپے اور پراٹھا بیس سے پچیس روپے کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد پنجاب سے آٹے اور گندم کی سپلائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ 85کلو کی بوری چار ہزار 800روپے تک پہنچ گئی ہے۔