خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس 24گھنٹوں میں مزید 19 زندگیاں نگل گیا

پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہے ٗ گزشتہ روز مہلک وائرس 19زندگیاں نگل گیا ٗ جبکہ ایک دن میں سب سے زیادہ 1035نئے مریض سامنے آ گئے ٗ صوبے میں 661اموات اور 17ہزار 450  مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ان میں 4291 صحت یاب ہو ئے ہیں ٗ 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 219مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ٗ پشاور میں 5ٗ نوشہرہ 4ٗمردان ٗ دیر لوئر ٗ ملاکنڈ بٹ گرام ٗ ہنگو ٗ مومند ایک ٗ ایک ٗ اورکزئی اور کوہاٹ میں 2ٗ 2افراد لقمہ اجل بنے پشاور میں اموات کی مجموعی تعداد 340تک پہنچ گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ 6179مریض بھی اسی ضلع سے ہیں۔