ٹڈی دل کا پشاور اور نوشہرہ میں فصلوں اور باغات پر حملہ 

 پشاور۔ٹڈی دل نے پشاور، نوشہرہ، کے فصلوں اور باغات پر بھی حملہ کر دیا ہے جس کے باعث آلوچہ سمیت مختلف فروٹ اور سبزیاں بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان لکی مروت، کرک، کرم، اورکرزئی، خیبر کے بعد ٹڈی دل پشاور اور نوشہرہ تک پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ11ہزار 730 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا

 مجموعی طور پر 5 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 1241 ٹیموں نے کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 52 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ11ہزار 730 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 9 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیاخیبر پختونخوا کے میں 1400 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی پنجاب میں 300 ہیکٹر رقبہ پر سپرے ہواسندھ میں گزشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے پشین میں 500 اور سکھر میں 400 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی سپرے کیا گیا۔