مشتاق غنی اورانکے  اہل خانہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

پشاور۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ٗ ان کی بیٹی اور داماد کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں ٗ  مشتاق احمد غنی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاہے 

ٗ ادھر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مشتاق غنی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ وہ مشتاق غنی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ٗ محمود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وباء سے محفوظ رکھے۔