ملک میں کورونا مصدقہ کیسز ایک لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئے، 2729 افراد جاں بحق

 


 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔


پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار13 ، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔