فواد چوہدری نے عید الفطرکے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

 وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طورپراورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔