پشاور۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے سرکاری جائیدادوں کے کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے بازاروں کو مختلف کیٹگریز میں شامل کردیا ہے ٗ ان کیٹگریز میں نمک منڈی ٗ اشرف روڈ ٗ خوشحال کالونی اور دیگر 59بازار شامل ہیں ٗ ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مطابق نمک منڈی میں موجودہ سرکاری جائیدادوں کے کرایوں میں 100سے 300فیصد اضافہ کیا گیا ہے
اشرف روڈ اور خوشحال کالونی میں 250فیصد تک کرایئے بڑھائے گئے ہیں اسی طرح 59دیگر بازاروں میں موجود سرکاری جائیدادوں کے کرایوں میں 80سے 200فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ٗ انہوں نے کہا کہ ہر مارکیٹ میں کاروبار کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کرایئے بڑھائے گئے ہیں۔