ایل او سی (مانیٹرنگ ڈیسک):
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فوج کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (ATGM) یونٹس نے لائن آف کنٹرول (LOC) پر موجود بھارتی فوجی چوکیوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔
اس ویڈیو میں دھماکوں اور دشمن کی پوزیشن پر درست حملے کے مناظر واضح ہیں، جو پاکستانی فوج کی نشانہ بازی اور جدید ہتھیاروں کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ کارروائیاں بھارتی افواج کی حالیہ نقل و حرکت اور اشتعال انگیزی کے جواب میں کی گئیں۔