پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسو ں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مزید 5علاقے سیل کر دیئے ٗ ان علاقوں میں حیات آباد فیز 6ٗ فیز 7ٗ بشیر آباد ٗ حسن گڑھی 2ٗ چارسدہ روڈ ٗ بڈھنی کینال ٗ جنوبی کابل کینال ٗ پلوسئی ٗ تلرزئی روڈ ٗ اور گاؤں منڈی حسن خیل شامل ہیں ٗ پشاور میں مجموعی طور پر 14علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جہاں پر عام آمدورفت پر پابندی کے ساتھ دیگر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں
ان علاقوں میں صرف جنرل سٹور ٗ ادویات ٗ دودھ ٗدہی ٗ تندور اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی ڈپٹی کمشنر علی محمد اصغر نے گزشتہ روز مزید 5علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نوٹیفیکشن جاری کردیئے ہیں ٗ اس ضمن میں متعلقہ مجسٹریٹ ٗ اے اے سیز کو اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں اور پولیس کو کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔