پشتو گلوکارہ گل پانڑا کو سرکاری قیام گاہ پر شوٹنگ کی اجاز کس نے دی؟
گلوکارہ کی نئی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی متنازع ہوگئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشتوگلوکارہ گل پانڑا کی ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے گلوکارہ کو شوٹنگ کےلیے سرکاری قیام گاہ دینے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ہوم سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔
واضح رہے کہ گل پانڑا کی ویڈیو گذشتہ روز منظر عام آئی تھی جو مبینہ طور پر سرکاری قیام گاہ کے احاطے میں ریکارڈ کی گئی تھی۔