جولائی میں برآمدات 89۔1ارب ڈالر، درآمدات 62۔3ارب ڈالر رہیں، سٹیٹ بینک

 

کراچی . سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جولائی2020کے جاری کھاتوں اور خساروں  کے  اعداد و شمار جاری کردیئے گئے 

جولائی 2020میں برآمدات 1.89 ارب ڈالر، درآمدات 3.62 ارب ڈالر، تجارتی خسارہ 1.73 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کا حجم 2.76 ارب ڈالر رہا ہے۔

پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی2020میں جاری کھاتوں کا فاضل42کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ سال جولائی میں جاری کھاتوں کا خسارہ 61 کروڑ ڈالر تھا۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2020کی برآمدات 1.89ارب اور درآمدات 3.62 ارب ڈالر ہیں۔جولائی2020کا تجارتی خسارہ1.73 ارب ڈالر ہے جبکہ جولائی2020میں خدمات کا خسارہ 3.6 کروڑ ڈالر ہے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی2020میں آمدن کا خسارہ36کروڑ ڈالر، تجارت، خدمات اور آمدن کا  مجموعی خسارہ 2.780 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ جولائی 2019میں تجارت،خدمات اور آمدنی کا مجموعی خسارہ2.95 کروڑ ڈالرتھا،جولائی2020میں ترسیلات زر کا حجم2.76ارب ڈالر اور دیگر جاری ٹرانسفرز 52کروڑ ڈالر رہیں۔