قومی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا

 

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2020ء کے دوران قومی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوزکر گئیں 

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء کے مقابلے میں جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں بالحاظ مالیت”ڈالر“14.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 33.8 فیصد اور نٹ ویئرز کی برآمدات میں بھی 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بیڈ ویئرز کی برآمدات 25.3 فیصد، تولیہ کی برآمدات 21.4 فیصد، تیار ملبوسات کی برآمدات 18.04 فیصد، چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 56.8 فیصد اور چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات 17.4 فیصد تک بڑھی ہیں۔