پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز نےکراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئےکرائے بڑھا دیئے

کراچی: کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرایہ سستا ہونے پر شدید رش کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز نے کرائے دوبارہ بڑھا ديئے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 4 ستمبر کو کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرائے کم کردیئے تھے، یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 400 جبکہ دوطرفہ کرایہ 13 ہزار 500 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کے نتیجے میں شدید رش کے باعث کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرایوں میں 5 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا، یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر ایک بار پھر 12 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رش اور طلب بڑھنے پر بکنگ سسٹم کے تحت ہورہی ہے، رشد کی وجہ سے ہائی ریٹ لگ رہا ہے، رش کم ہوتے ہی یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 400 روپے ہوجائے گا۔

کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانیوالے مسافروں کے رش کے باعث دیگر ایئر لائنز نے بھی اپنے کرائے بڑھادیئے ہیں