لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سوغات کو جتنی جلدی ہو سکتا ہے واپس لے لیں ورنہ ملک کے لئے مسائل بڑھیں گے اور جو اس کو لے کر آئے ہیں ان کے لئے مسائل بہت بڑھیں گے، اس میں کوئی دوسری رائے ہے ہی نہیں اور جتنی تاخیر ہو رہی ہے دن بدن حالات خراب ہو رہے ہیں۔
ان خیالات کاا ظہار نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے بیان کے حوالہ سے ہم پہلے ہی مؤقف دے چکے ہیں اور لوگوں نے اس کو سن بھی لیا ہو گا اور پڑھ بھی لیا ہو گا جبکہ نواز شریف نے فواد چوہدری کے بیان کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
ا نہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سوغات کو جتنی جلدی ہو سکتا ہے واپس لے لیں ورنہ ملک کے لئے مسائل بڑھیں گے اور جو اس کو لے کر آئے ہیں ان کے لئے مسائل بہت بڑھیں گے، اس میں کوئی دوسری رائے ہے ہی نہیں اور جتنی تاخیر ہو رہی ہے دن بدن حالات خراب ہو رہے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ ان سب چیزوں کا وحد حل یہ ہے کہ اس سوغات کو واپس لیں، جو لے کر آئے ہیں ان کی ذمہ دار ی ہے کیونکہ وہی لے کر آئے ہیں، وہی لائے ہیں وہی اس کو لے کر جائیں۔اس نے پاکستان کے اندرگزشتہ دو، اڑھائی سال میں تباہی پھیر دی ہے اور یہ تباہی سب کو نظر آرہی ہے، میر ا خیال ہے سب سے زیادہ ان کو نظر آنی چاہئے جو اس کو لے کر آئے ہیں۔