سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 بڑے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں،جن میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ظہران، رفحہ، الغوار کی آئل فیلڈز میں نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔
ان ذخائر میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس موجود ہے۔
سعودی تیل کمپنی آرامکو نئے ذخائر میں تیل اور گیس کے حجم کا تعین کر رہی ہے۔