بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے اس معاملے پر تحقیقات ممکن نہیں۔
انٹرویو کے دوران سوامی نے تصدیق کی کہ چینی طیارے بہترین جبکہ فرانسیسی طیارے کمزور ثابت ہوئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مودی حکومت قوم کو سچائی سے آگاہ کرے گی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، بی جے پی رہنما نے مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔