’آپریشن سیندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا: مودی کی نئی دھمکی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن سیندور ابھی ختم نہیں ہوا‘۔

انہوں نے کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں تین نکات پر عمل کرے گا۔

مودی نے واضح کیا کہ بھارت ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا اور اس کا وقت اور طریقہ کار بھارتی مسلح افواج طے کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جوہری دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور پاکستان کے سٹیٹ اور نان سٹیٹ ایکٹرز کو بخشا نہیں جائے گا۔

پاکستان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھارت میں کسی بھی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔