بابا وانگا کی پیشگوئیاں، جنگ، اقتصادی بحران اور عالمی تباہی کے خدشات

بلغاریہ کی نابینا پیشگو بابا وانگا کی دہائیوں قبل کی گئی پیشگوئیاں ایک بار پھر خبروں کی زینت بن رہی ہیں، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں۔ رپورٹ کے مطابق، بابا وانگا کی نائن الیون اور کووڈ-19 وبا سے متعلق پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، جبکہ انہوں نے 2025 میں یورپ میں بڑی تباہی اور عالمی اقتصادی بحران کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، انہوں نے ایک بڑے تنازع سے خبردار کیا تھا جو یورپ کو شدید متاثر کرے گا، جبکہ مستقبل میں کمیونزم کے پھیلاؤ، خلائی مخلوق سے رابطے، اور سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے جیسے کئی دیگر دعوے بھی کیے تھے۔