پہلگام واقعے سے پھر ثابت ہواکہ سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہی پہنچتا ہے: میر واعظ عمر فاروق

کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق  کا کہنا ہے کہ  پہلگام واقعے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ایسے واقعات سے سب سے زیادہ کشمیریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ  واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیریوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے اور ان پر  کریک ڈاون کیے جارہے ہیں، ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا،کئی مکانوں کو دھماکوں سے اڑا کر متعدد کشمیریوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ  پہلگام واقعے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ایسے واقعات سے سب سے زیادہ کشمیریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا میں کشمیریوں کی کردار کشی کی جارہی ہے اور  بڑے پیمانے پر سیکڑوں لوگوں کی بے دخلی نے بھی کئی خاندانوں کو تقسیم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی تناؤ بڑھ گیا ہے۔